Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر میں بہتری، یکم دسمبر کو ڈالر اور سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تین روز تک مستحکم رہنے کے بعد روپے کی قدر ڈالر سے بہتر ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کے 223.95 سے کم ہو کر 223.69 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین روز میں ڈالر کی قدر میں محض ایک پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعرات کو ڈالر کی قدر 26 پیسے گری تو یہ موقع خاصے دنوں بعد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعرات یکم دسمبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت آٹھ پیسے کم ہو کر 59.50، اماراتی درہم سات پیسے کم ہو کر 60.90، کویتی دینار 728، عمانی ریال 581، بحرینی دینار 593.33 اور قطری ریال کی قیمت 61.21 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270.17 اور یورو کی قدر 232.75 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت خرید 229.25 اور قیمت فروخت 231.25 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 63.3 اور قیمت فروخت 63.9 روپیہ ریکارڈ کی گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں