Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانونی خلاف ورزی کی اطلاع پرانعام ملنے کی شرائط؟

اطلاع دینےوالا خود اس خلاف ورزی میں شامل نہ ہو(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بارے میں اطلاع کرنے والے کوانعام دینے کی 5 شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ 
اخبار  24 کے مطابق پہلی شرط یہ ہے کہ قانون میں اس بات کی تحریری وضاحت ہو کہ متعلقہ ادارہ اس خلاف ورزی کی رپورٹ پر انعام دے سکتی ہے  جس کی رپورٹ کی جارہی ہے۔ 
دوسری شرط کے مطابق رپورٹ کی بدولت خلاف ورزی  کی نشاندہی کرنے میں مدد مل رہی ہو۔ تیسری شرط یہ ہے کہ رپورٹ کرنے والا متعلقہ خلاف ورزی میں شریک نہ ہو۔ چوتھی شرط  میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی رپورٹ اس سے پہلے کسی اور نے نہ کی ہو۔ پانچویں شرط کے مطابق رپورٹ کرنے والا متعلقہ انسپکٹر کے اول درجے کے رشتہ داروں میں سے نہ ہو۔ 

شیئر: