Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 وزارت حج کی جانب سےرضاکاروں کےلیے ضوابط

رضاکارانہ عمل کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی ترغیبات دی جائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج زائرین  کی خدمت کےلیے رضاکاروں کے لیے ضوابط جاری کئے گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے مدینہ منورہ میں ’مسک‘ پروگرام کے دوسرے روز خصوصی مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے  کہا کہ سعودی وژن  2030 کے بموجب ہمیں 2030 تک دس لاکھ رضاکاروں کا ہدف پورا کرنا ہے۔
یہ ہدف فلاحی عمل اور مختلف قسم کی رضاکارانہ سرگرمیوں اور پروگراموں کے ذریعے 2030 سے پہلے ہی حاصل کرلیا جائے گا۔
ڈاکٹر مشاط نے مزید کہا کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے رضاکاروں کے کردار کو اجاگر کرنا ہوگا اور رضاکارانہ عمل کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی ترغیبات دینا ہوں گی۔ 
 سعودی عرب میں رضاکارانہ کلچرکو رائج کرنے کے لیے میڈیا کو موثر کردارادا کرنا پڑے گا اور رضاکارانہ عمل کے معیار کے تجزیے کے لیے مناسب ضوابط ترتیب دینا ہوں گے۔ 
ڈاکٹر مشاط نے کہاکہ سماجی ذمہ داری اور رضاکارانہ عمل میں بڑا فرق ہے۔ اسے مدنظر رکھنا ہوگا نوجوان رضاکارانہ عمل میں پسندیدہ شعبے کا انتخاب کرکے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
جس کے پاس جس شعبے میں مہارت ہو اسی شعبے کا انتخاب کیا جائے۔ ایسی صورت میں رضاکارانہ عمل بہتر طورپرکیا جاسکے گا۔ 
ڈاکٹر مشاط نے توجہ دلائی کہ ’کن عونا‘ (مدد گار بنو) نامی رضاکارانہ پروگرام وزارت حج کے پیش کردہ انشیٹوز میں سے ایک  ہے۔

حج زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

اس کے ذریعے حج زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ وزارت حج و عمرہ نے کورونا وبا کے زمانے میں پھنس جانے والے عمرہ زائرین کی مدد میں اس رضاکارانہ پروگرام کے ذریعے موثر کردارادا کیا تھا۔
اس وقت ہوائی اڈے، دکانیں اور پبلک مقامات بند ہوگئے تھے۔ چار لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین کو اس ماحول میں مختلف خدمات فراہم کی گئی تھیں۔ رہائش، آگہی اور لاجسٹک خدمات کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور کیے بغیر انجام دی گئی تھیں۔ 

شیئر: