Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے 51 ویں یوم وطنی پر ایک ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

نیا نوٹ پولیمر مادے سے تیار کردہ ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے  51 ویں یوم وطنی کے موقع پر ایک ہزار درہم والا نوٹ جاری کیا ہے۔  
الامارات الیوم کے مطابق ایک ہزار درہم والا نیا نوٹ پولیمر مادے سے تیار کردہ ہے۔ اس کا ڈیزائن نئے طرز کا ہے۔ اس میں جعلسازی سے بچاؤ کی نئی خوصیات سموئی گئی ہیں۔ 
امارات کی قیادت  کے تصور، امارات کی حکمت عملی، مستقبل کے حوالے سے اس کی امنگوں اور 51 ویں یوم وطنی کے جشن  کے تقاضوں کے عین مطابق نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔ 
امارات کے سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا نیا نوٹ 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کی تمام شاخوں اور اے ٹی ایم میں دستیاب ہوگا۔ 
سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا پرانا نوٹ بھی بدستور چلتا رہے گا۔ نئے  نوٹ کے اجرا سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: