Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کی جدہ جانے والی فلائٹ کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے جدہ جا رہی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی میں اُتار لیا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 741 اتوار کو اسلام آباد سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ اس دوران میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔‘
’جہاز میں فنی خرابی پر پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔‘
ترجمان کے مطابق ’کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے کے بعد پی کے 741 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔‘
پی آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ’کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد فلائٹ کے مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔‘
قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’طیارے کو فنی خرابی دُور کر کے جلد جدہ روانہ کر دیا جائے گا۔‘

شیئر: