Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ریکارڈز، واش روم بریک: پنڈی ٹیسٹ میں کیا ہوا؟

راولپنڈی کی مُردہ پچ پر انگلش کپتان بین سٹوکس کا چوتھے روز چائے کے وقفے پر اننگز ڈکلیئر کرکے پاکستان کو 343 کا ٹارگٹ دینا ایک مثبت اور حیران کن فیصلہ تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ ہر لحاظ سے دلچسپی سے بھرپور رہا۔
میچ کے پانچوں دن کرکٹ مداحوں کو جہاں انگلینڈ کی غیر راویتی کرکٹ دیکھنے کو ملی وہیں کئی دلچسپ چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ دی وِزڈن کے صحافی بین گارڈنر نے پنڈی ٹیسٹ سے متعلق کچھ ایسی حیران کُن باتیں بتائی ہیں۔
1۔ اس میچ کا نتیجہ سب سے حیران کُن رہا ہے۔ راولپنڈی کی مُردہ پچ پر انگلش کپتان بین سٹوکس کا چوتھے روز چائے کے وقفے پر اننگز ڈکلیئر کرکے پاکستان کو 343 کا ٹارگٹ دینا ایک مثبت اور حیران کن فیصلہ تھا جس کی بدولت انگلینڈ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
2۔ میچ سے پہلے انگلینڈ کی تقریبا پوری ٹیم بیمار پڑگئی اور میچ والے دن انگلینڈ کو اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرنا پڑی۔ ڈیبیو کرنے والے بیٹر لیام لیونگسٹون انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے۔
3۔ انگلینڈ نے میچ کے پہلے دن ہی 506 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
4۔  انگلینڈ کے چار بیٹرز نے میچ کے پہلے دن ہی سینچریاں بنائیں اور اپنے ریکارڈ کتابوں میں درج کروائے۔
5۔  دونوں ٹیموں نے ایک میچ میں کُل 1 ہزار 786 رنز بنائے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
6۔  پاکستانی سپنر زاہد محمود نے ایک اننگز میں 235 رنز دیے جو کہ یہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
7۔  انگلش بیٹنگ سٹار جو روٹ نے دوسری اننگز میں بائیں ہاتھ سے بھی بیٹنگ کی۔
8۔  اس پِچ پر جہاں بولرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں اپنا 176 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 40 سالہ جیمز اینڈرسن نے 1.91 کی اکانومی سے رنز دیے اور میچ میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔
9۔  انگلش سپنر وِل جیکس نے ڈیبیو پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو کہ پچھلے 30 سالوں میں کسی بھی انگلش بولر کا ریکارڈ ہے۔
10۔  بین سٹوکس نے میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے پر حیران کن طور پر اننگز ڈکلیئر کردی جو کہ ایک بہادر فیصلہ ثابت ہوا۔
11۔  انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر اظہر علی اپنی اُنگلی زخمی کروا بیٹھے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تاہم پانچویں دن ان کے واپس آنے پر بھی ٹیم کو کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔
12۔ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے میچ کے پانچویں دن کھانے کے وقفے کے بعد لگاتار 11 اوورز کروا ڈالے۔
13۔  میچ کے پانچویں روز چائے کے وقفے کے بعد پاکستان نے 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
 

شیئر: