Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ کی منظوری کے لیے آج کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا

’اخراجات کا تخمینہ 1114 بلین ریال جبکہ آمدنی  کا تخمینہ 1123 بلین ریال لگایا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سال 2023 کے بجٹ کی منظوری کے لیے آج کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں نئے بجٹ کی منظوری اور 2022 کے حقیقی بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’نئے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1114 بلین ریال جبکہ آمدنی  کا تخمینہ 1123 بلین ریال لگایا گیا ہے‘۔
’اندازے کے مطابق اخراجات کے بعد بجٹ میں 9 بلین ریال اضافی ہوں گے جو کل قومی پیداوار کا 0.2 فیصد ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سال 2022 کے بجٹ میں بھی بڑی رقم اضافی ہے جبکہ نئے بجٹ میں اخراجات میں توازن پیدا کیا جائے گا‘۔

شیئر: