Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی اور تجارتی تعلقات پر گفتگو

وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد جاری تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: وزارت خزانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی ہے۔
بدھ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے سعودی سفیر کا استقبال کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان، تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت کئی شعبوں میں غیر معمولی روابط پر بھی بات ہوئی۔
وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد جاری تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی طرف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائے گئے تین ارب ڈالر کی ڈیپازٹ میں مزید تین ماہ کی توسیع پر بھی شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی طرف سے پاکستان میں مختلف شعبوں سرمایہ کاری پر بھی سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے دیرنہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
 

شیئر: