Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتگال کی ہار کے بعد رونالڈو کا مداح یوٹیوبر دھاڑیں مار کر رو پڑا

مراکش سے شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔
سنیچر کو ہونے والے کوارٹر فائنل میچز میں پرتگال کو مراکش سے اپ سیٹ شکست ہوئی جس کے بعد عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے فرانس کو ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔
پرتگال اور انگلینڈ کے ہارنے کے بعد دونوں ٹیموں کے مداح جہاں صدمے سے دوچار ہیں وہیں کرسٹیانو رونالڈو بھی غم میں ڈوب چکے ہیں۔
مراکش سے ہارنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کو روتے ہوئے سٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد فٹبال شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔
اسی سلسلے میں انٹرنیٹ پر امریکہ سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ڈیرن واٹکنز العمعروف آئی شو سپیڈ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پرتگال کے ہارنے کے بعد دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔
آئی شو سپیڈ پیشے کے لحاظ سے یوٹیوبر ہیں اور وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو گیمز کی سٹریمنگ کرتے ہیں۔
آئی شو سپیڈ ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو کو سپورٹ کرنے کے لیے خصوصی طور پر قطر آئے ہیں اور وہی سے اپنی ویڈیو سٹریم کرتے رہے ہیں۔
آئی شو سپیڈ پرتگال اور مراکش کے درمیان ہونے والے اس میچ کے دوران بھی اپنے یوٹیوب چینل پر سٹیڈیم سے براہ راست ویڈیو سٹریم کرتے رہے اور جب میچ ختم ہوا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
آئی شو سپیڈ کے رونے پر یوٹیوب پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔
گِلہیرمے نامی ایک پرتگالی صارف نے تبصرہ کیا کہ ’بطور پرتگالی، میں سپیڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک کی خاطر رویا ہے، امید کرتی ہوں کہ آپ ایک دن رونالڈو سے ملیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’جیسے سپیڈ سٹیڈیم میں داخل ہوئے اور پھر جیسے سٹیڈیم سے باہر گئے، یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ کیسے زندگی تھوڑے سے وقت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔‘
ایمن نے کہا کہ ’بطور مراکشی میں اپنی ٹیم کے جیتنے پر خوش ہوں لیکن مجھے رونالڈو کو روتا دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔‘
سومورائی جیک کہتے ہیں کہ ’سپیڈ واحد امریکی ہیں جو فٹبال کو سوکر کی بجائے فٹبال کہتے ہیں اور اس وجہ سے میں ان کی عزت کرتا ہوں۔‘

شیئر: