پاکستان کی وزارت خزانہ نے سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے لیے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے عملے کی تین ماہ کی تنخواہیں روک دیں۔
مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود عملے نے اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیشتر سفارت خانوں میں تین تین ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اور اس وجہ سے سفارتی عملے کو معمول کے سفارتی اُمور نمٹانے سمیت اپنے اخراجات پورے کرنے میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر، فرانس، جرمنی، بیلجئیم، برسلز، ترکیہ میں انقرہ اور اسنتبول، سپین میں میڈرڈ اور عمان میں مسقط سمیت متعدد ممالک میں پاکستانی مشنز تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
-
اب کریڈٹ کارڈ سے بیرون ملک کتنی خریداری ہو سکتی ہے؟Node ID: 716466