Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن اور جعلسازی کے الزام میں 23 افراد کو قید کی سزا اور جرمانے

’مذکورہ افراد نے غیر ملکی کرنسی، سونا اور فرضی سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر متعدد افراد کو لوٹا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کرپشن اور جعلسازی کے الزام میں ایک شہری خاتون اور اس کے غیر ملکی شوہر سمیت 23 افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد کو مجموعی طور پر111 برس قید اور 28 ملین ریال کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے غیر ملکی کرنسی، سونا، چاندی، تیل اور مختلف قسم کی فرضی سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر متعدد افراد کو لوٹا ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے جعلسازی کے ذریعہ متعدد افراد کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالے ہیں اورغیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم بیرون ملک منتقل کی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’شہری خاتون کے غیر ملکی شوہر نے متعدد شہریوں کو دھوکہ دے کر ان کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولے ہیں اور ان اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی دولت بیرون ملک روانہ کی ہے‘۔
’شہری خاتون اور اس کے غیر ملکی شوہر نے لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کچھ لوگوں کے پیسے کچھ دوسرے لوگوں کو یہ کہہ کر منتقل کئے ہیں کہ یہ ان کی سرمایہ کاری کا منافع ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے متعدد جعلی ویب سائٹ کے ذریعہ سرمایہ کاری کر رکھی تھی ان سے حاصل ہونے والا فرضی منافع دکھا کر مزید لوگوں کو لوٹا کرتے تھے‘۔
’مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے ان پر جعلسازی، دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے ہیں‘۔
’تفتیش کے دوران مذکورہ افراد کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام افراد اور اداروں کے مالکان کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: