کراچی ..کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں نقل کے لئے استعمال ہونے والے واٹس ایپ گروپ میں ہندوستانی نمبروں کی موجودگی کی تحقیقات شروع کردی گئی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔ نقل مافیا کو پکڑنے کا ٹاسک پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے (سی ٹی ڈی) کے سپرد کردیا گیا۔ انٹر کے امتحانات میں روزانہ کی بنیاد پر پرچے آوٹ ہورہے ہیں ۔ہفتے کی صبح انٹر سائنس فزکس اور دوپہر میں انٹر کامرس اکاونٹنگ کا پرچہ بھی آوٹ ہوگیا ۔ وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے کالج کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔وزیر تعلیم نے تصدیق کی کہ نقل کے لئے واٹس ایپ گروپ ہند سے چلائے جا رہے ہیں۔ اس کی تحقیقات شروع کردی۔