Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان کی ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے،جنرل باجوہ

  کوئٹہ ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے آواران کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔جنرل باجوہ کو بتایا گیا کہ آواران میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو طبی سہو لتیں فراہم کی گئیں۔ ایف سی بلوچستان کی جانب سے قائم اسکو ل میں 200 طلبہ کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔آرمی چیف نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں تعاون کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔پاک فوج سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

شیئر: