Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد استمارہ والی گاڑی چلانا خلاف ورزی نہیں

ریاض:زائد المیعاد استمارہ والی گاڑی چلانا خلاف ورزی نہیں البتہ استمارہ کی عدم تجدید پر خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ ایک شہری نے ٹویٹر پر محکمہ ٹریفک سے سوال کیا کہ کیا ایسی گاڑی چلانا خلاف ورزی شمار ہوگا جس کا استمارہ ختم ہوچکا ہو۔ اس پر محکمہ ٹریفک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا استمارہ ختم ہوجائے تو اس کی فوری تجدید کی جانی چاہئے البتہ ختم شدہ استمارہ والی گاڑی چلانا بذات خود خلاف ورزی نہیں۔ خلاف ورزی استمارہ کی عدم تجدید پر ہوگی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: