Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریون سونگ‘ سعودی عرب کی جانب سے آسکرز کے لیے نامزد

’ریون سونگ‘ میں عاصم العواد، ابراہیم الخیر اللہ، کاترینا تکاشینکو اور عبد اللہ الجفال نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فلم ’ریون سونگ‘ (اغنیتہ الغراب) مملکت کی جانب سے آسکرز کے لیے منتخب ہونے والی فلم بن گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہدایت کار محمد ال سلمان کی ڈیبیو فلم ’ریون سونگ‘ جسے حالیہ دنوں میں جدہ میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیویل میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، اب مملکت کی جانب سے آنے والے اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب ہو گئی ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے ناکام شخص کے گرد گھومتی ہے جو برین ٹیومر کا شکار ہوجاتا ہے لیکن پھر وہ ایک پراسرار اور عجیب لڑکی سے ملتا ہے، لڑکی سے محبت کرنے اور اپنی ناکام زندگی سے تنگ آکر دماغ کے آپریشن سے پہلے وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔
’ریون سونگ‘ سعودی فلم کمیشن کے ڈاؤ فلم کپمٹیشن کی پیشکش ہے جو مقامی فلم میکرز کی مدد کرتا ہے۔
فلم کے ہدایت کار محمد ال سلمان نے اس سے قبل مختصر دورانیے کی فلمیں بنائی ہیں جن میں ’کرٹن‘ اور ’27 آف شعبان‘ شامل ہیں، جو نیٹ فلکس پر موجود ہیں۔
’ریون سونگ‘ میں عاصم العواد، ابراہیم الخیر اللہ، کاترینا تکاشینکو اور عبد اللہ الجفال نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

شیئر: