Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے 39 جنگی جہازوں کی تائیوان کی طرف پروازیں

اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورے پر چین نے برہمی کا اظہار کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جعمرات کو چین نے 24 گھنٹے کے دوران 39 ہوائی اور تین بحری جہاز تائیوان کی طرف بھیجے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے تائیوان کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح چھ سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک 30 جہازوں نے آبنائے تائیوان کو پار کیا۔
تائیوان کی جانب سے جہازوں کے پرواز کے حوالے سے جاری کیے ڈائیگرام میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں نے جزیرے کے جنوب مشرقی سے لے کر جنوب مغربی علاقے تک پروازیں کیں۔
 ان جہازوں میں 21 جیٹ 16، چار ایچ چھ بمبار اور دو ایسے طیارے شامل تھے جو حملے سے قبل آگاہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔
 تائیوان کا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی جانب سے چینی جہازوں کو میزائل سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا گیا۔
چین نے اگست میں اس کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔
بیجنگ کی جانب سے امریکی نمائندوں کے دوروں کو تائیوان کی آزاد تسلیم کیے جانے کی طرف قدم اور اپنے ملک کی سالمیت کے لیے خطرے کے طور پر دیکھا تھا۔
مشقوں کے موقع پر بھی چین کے جہازوں نے آبنائے تائیوان کے اوپر سے پروازیں کی تھیں۔
اس دوران کچھ میزائل فائر بھی کیے گئے تھے جو تائیوان کے اوپر سے گزرتے ہوئے جاپان میں گرے تھے۔
خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ تائیوان اپنی خودمختاری کا دعویدار ہے۔
پچھلے کچھ برسوں کے دوران تائیوان اور چین کے درمیان صورت حال میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور کمیونسٹ پارٹی کی لبریشن آرمی اس سے قبل بھی تائیوان کی طرف جنگی اور بحری جہاز بھیجتی رہی ہے۔

شیئر: