Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حارث رؤف کا نکاح: ’چہرے پر اتنی چمک، لگتا ہے میرا ٹائم بھی آنے والا ہے‘

حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کی رہائشی مظنہ مسعود ملک سے ہوا (فوٹو: ٹوئٹر)
مظنہپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سنیچر کو اسلام آباد میں نکاح ہوا تو جہاں ساتھی کھلاڑیوں اور دیگر نے انہیں مبارک باد کے پیغامات دیے وہیں کئی ایسے بھی تھے جو اپنی باری کا تذکرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اسلام آباد کی رہائشی مَظِنَّہ مسعود ملک کے ساتھ نکاح کے بعد حارث رؤف اور ان کی منکوحہ کی تصاویر سوشل ٹائم لائنز پر آئیں تو جہاں ان کے ساتھی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور دیگر ان میں نمایاں تھے وہیں تصاویر میں دکھائی نہ دینے والے ٹوئٹر ٹائم لائنز پر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہے۔
شاداب خان نے حارث رؤف کی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ’اتنی خوشی، اتنا گلو‘ لکھ کر اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لگتا ہے میرا ٹائم بھی آنے والا ہے۔‘

پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے شاداب خان سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں جی شادی کا ٹائم آگیا ہے اب اس نے ہم سب پر پریشر ڈال دیا ہے۔‘

پاکستانی فینز کے ساتھ ساتھ انڈین بھی حارث رؤف کو ان کی ’زندگی کی دوسری اننگز‘ شروع کرنے پر مبارکباد دیتے دکھائی دیے۔

حارث رؤف کے نکاح کے بعد ان کی اور منکوحہ کی تصاویر پر ہونے والی گفتگو صرف مبارکباد اور پیچھے رہ جانے والوں کی خواہشات کے اظہار تک محدود نہیں رہی بلکہ مظنہ مسعود ملک کے مہندی لگے ہاتھ کی ایک تصویر بھی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔
کئی ٹویپس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ مظنہ مسعود ملک نے اپنی مہندی کے درمیان میں ’ایچ آر 150‘ کیوں لکھ رکھا ہے؟

اس گتھی کو سلجھانے کی کوشش کرنے والوں نے موقف اپنایا کہ ’150 سے مراد پاکستانی بولر کی سپیڈ ہے جب کہ ایچ آر ان کے نام کا مخفف ہے۔‘

شیئر: