Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا یوکرین کے متاثرہ شہریوں کےلیے گھریلو جنریٹرز بھیجنے کا اعلان

یوکرین میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات یوکرین میں جاری جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے دوہزار 500 گھریلوجنریٹربھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کی جانب سے سنیچر کو ایک ہزار 200 جنریٹر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجے جا رہے ہیں۔ باقی جنریٹرز کو جنوری میں بھیجا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی وام کے مطابق یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ جنریٹرز کی فراہمی کا مقصد سخت سردی سے بچاو میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یوکرین بھیجے جانے والے جنریٹرز میں سے ہر ایک کی بجلی کی پیداوار3.5 سے 8 کلوواٹ کے درمیان ہے۔ جنریٹرز ایک عام خاندان کو مسلسل پانچ سے آٹھ گھنٹے تک بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 اماراتی وزیر مملکت برائے امور عالمی تعاون ریم بنت ابراہیم الھاشمی نے بیان میں کہا کہ ’ امارات کی جانب سے امداد کا فیصلہ جنگوں اور تنازعات کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور بحران کے انسانی اثرات کو کم کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امارات گزشتہ مہینوں کے دوران بحران سے متاثرین یوکرین کے شہریوں کو اسی طرح کی ہیومینٹرین امداد فراہم کرچکا ہے۔
امارات نے پولینڈ اور مالدووا میں پناہ لینے والے یوکرینی باشندوں کے لیے بھی فضائی راستے سے امدادی سامان بھیجا تھا۔ 
اس سے قبل امارات نے اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر مدد کی اپیل پر یوکرین میں متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ 

شیئر: