Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھدا، الطائف روڈ بارش کے دوران چٹانیں گرنے سے بند رہی

سیکیورٹی فورس کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے ممکنہ حادثات سے بچالیا(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کے علاقے طائف میں  بارش کے باعث الھدا، الطائف روڈ چٹانیں گرنے سے کئی گھنٹے بند رہی۔
عکاظ اخبا رکے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس کی موبائل ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے مسافروں کو چٹانیں گرنے کے باعث ہونے والے ممکنہ حادثات سے بچالیا۔ 
سیکیورٹی فورس کے دستوں نے الھدا، طائف جانے والی ٹریفک کا رخ السیل روڈ کی جانب موڑ دیا۔ الھدا الطائف روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

شیئر: