Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے نیپالی وزیر اعظم کو تہنیتی پیغام

’سعودی قیادت نے نیپال کے وزیر اعظم کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل کووزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے نیپالی وزیر اعظم کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیپالی وزیر اعظم کے لیے کامیابی اور ملک و قوم کے لیے ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں ملک اور قوم کے سامنے ترقی کے مزید دروازے کھل جائیں گے‘۔

شیئر: