Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 دسمبر کو ہونے والے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رُکنی بینچ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولنگ سے چار روز قبل  انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ’‏وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو نہیں ہوں گے۔‘
الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شیئر: