Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا اجے دیوگن کی فلم ’پھول اور کانٹے‘ کا سیکوئل بن رہا ہے؟

فلم ’پھول اور کانٹے‘ سنہ 1991 میں ریلیز ہوئی تھی۔ (فوٹو: یوٹیوب سکرین گریب)
پرانی فلموں کا ریمیک بنا کر انہیں دوبارہ سے ریلیز کرنا بالی وُڈ میں ایک عام سی روایت بن چکی ہے اور اسی سلسلے میں بالی وُڈ کے سٹار اجے دیوگن نے بھی اپنی پرانی فلم ’پھول اور کانٹے‘ کا ریمیک بنانے کے بارے میں مداحوں سے ان کی رائے مانگ لی ہے۔
اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر اپنے ایک انٹرویو کی رِیل شیئر کی ہے جس میں انہوں نے 1991 میں ریلیز ہونے والی اپنے کیریئر کی پہلی فلم ’پھول اور کانٹے‘ میں دو موٹر بائیکس پر کھڑے ہوکر کیے جانے والے سٹنٹ کی یادیں تازہ کیں۔
اجے دیوگن نے کہا کہ ’میرے خیال سے پھول اور کانٹے کا ریمیک بنایا جاسکتا ہے۔‘
انٹرویو کے دوران اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ جو انہوں نے پھول اور کانٹے کے دوران دو موٹر بائیکس پر کھڑے ہو کر سٹنٹ کیا تھا وہ آج بھی کر سکتے گے؟
اس کے جواب میں اجے دیوگن نے کہا کہ ’مجھے تھوڑی سے پریکٹس کی ضرورت ہوگی، مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ، میرے خیال سے، کوشش کرنی پڑی گی۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

اجے دیوگن کا یہ سٹنٹ فلم ریلیز ہونے کے بعد بہت مشہور ہوا تھا اور فلم کی ریلیز کے 31 سال بعد بھی یہ سٹنٹ اکثر انٹرنیٹ پر میمز اور ویڈیوز میں دیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔
فلم ’پھول اور کانٹے‘ 90 کی دہائی میں آنے والی روایتی ایکشن اور بدلے کی کہانی پر مبنی فلم تھی جس میں اجے دیوگن نے اپنی اداکاری کے خوب جلوے دکھائے تھے جس کے باعث یہ فلم ہِٹ ہوگئی تھی۔
اجے دیوگن کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’درشیام 2‘ تھی جو کہ بلاک بسٹر رہی ہے اور اس سال بالی وُڈ کی کامیاب ہونے والی چند فلموں میں شمار کی جا رہی ہے۔
اجے دیوگن کی 2023 میں تین فلمیں میدان، بھولا اور گول مال 5  ریلیز ہوں گی۔

شیئر: