Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجے دیوگن کی فلم ’درشیام 2‘ باکس آفس پر کامیاب، 76 کروڑ روپے کما لیے

فلم نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 15 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ سپر سٹار اجے دیوگن کی نئی ریلیز ہونے والی فلم 'درشیام 2' باکس آفس پر چھا گئی ہے۔
تجسس سے بھرپور فلم ’درشیام 2‘ نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن ہی 76 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔
فلم ’درشیام 2‘ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ریلیز کی گئی ہے جو کاروبار کے حوالے سے شاندار آغاز کرچکی ہے۔
فلم نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 15 کروڑ روپے کی اوپننگ کی تھی۔
فلموں کے کاروبار کے تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’درشیام 2 اپنی جیت کے سفر پر گامزن ہے، اپنی ریلیز کے چوتھے دن بھی ٹرینڈ کر رہی ہے۔ فلم نے 75 کروڑ سے زیادہ کما لیا ہے جبکہ 100 کروڑ کی طرف بھاگ رہی ہے۔'
ترن آدرش کے مطابق فلم نے جمعے کے روز 15 کروڑ، سنیچر کے روز 21 کروڑ، اتوار کے روز 27 کروڑ جب کہ سوموار کے روز 11 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
فلم ’درشیام 2‘ 2015 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی سپر ہٹ فلم ’درشیام‘ کا سیکوئل ہے۔
سنہ  2015 میں ریلیز ہونے والی درشیام فلم 2013 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم درشیام کا ہندی ریمیک تھی، یہ فلم بھی 2021 میں ملیالم درشیام 2 کا ریمیک ہے۔
فلم ’درشیام 2‘ کی کہانی وجے سلگاؤںگر نامی ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی فیملی کو جرم میں ملوث ہونے سے بچاتا ہے۔
فلم ’درشیام 2‘ میں اجے دیوگن، اکشے کھنا، تبو اور شریا شرن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیئر: