Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں

 فیملی اور افراد کے لیے خاص پیکیج دیے جارہے ہیں(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوٹلوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ہوٹل ریستورانوں میں بکنگ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ ریستوران جو شہر کے مرکزی علاقے اور جمیرا ساحل پر واقع ہیں وہاں بکنگ کرانے والوں کا رش ہے۔ 
اماراتی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے ریستورانوں نے نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے خصوصی پیشکشیں کی ہیں۔ فیملی اور افراد کے لیے خاص پیکیج دیے جارہے ہیں۔ گروپوں کو بھی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 
مینو کے حساب سے پیکیج ہیں۔ اس طرح تفریحی پروگرام اور تقریبات کے حوالے سے بھی پیکیج ریٹ میں کمی بیشی ہورہی ہے۔ ہوٹل کا محل وقوع بھی ریٹ میں بڑا اہم ہے۔
دبئی کے 30 وی آئی پی ریستورانوں کے عام دنوں اور نئے سال کی تقریبات کے نرخوں میں بڑا فرق ہے۔ 
 فائیو سٹار ہوٹل کے ریستوران میں فی کس اوسط پیکیج 5 ہزار درہم ہے جبکہ دیگر ریستورانوں میں 600 درہم کا پیکیج مل رہا ہے۔ 

بعض ہوٹلوں کے ریستوران میں بکنگ کا دائرہ ہوٹلوں کے رہائشیوں کے لیے محدود کیے ہوئے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

 بعض ریستوران سستے فیملی پیکیج بھی دے رہے ہیں۔ یہ سہولت نئے سال کی آمد پر ایسے لوگوں کو دی جارہی ہے جو ہوٹل میں کمرہ بک کرا رہے ہوں۔ 
بعض ہوٹلوں کے ریستوران میں بکنگ کا دائرہ ہوٹلوں کے رہائشیوں کے لیے محدود کیے ہوئے ہیں۔ پیکیج انہی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔ یہ ریستوران شام 8 بجے کھلیں گے اور آدھی تک رات تک سروس فراہم کریں گے۔ 

 بعض ریستوران سستے فیملی پیکیج بھی دے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جمیرا ساحل پر واقع ہوٹل کے ایک بکنگ انچارج نے بتایا کہ ’ہوٹل کے چاروں ریستورانوں میں بکنگ مکمل ہوچکی ہے۔ بکنگ صرف ہوٹل کے رہائشیوں کو دی گئی ہے‘۔

شیئر: