Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین کا سعودی منگیتر رجوہ خالد سے نکاح کا اعلان

سعودی عرب میں ہائی سکول کے بعد رجوہ امریکہ میں انجینئرنگ کی اعلی تعلیم حاصل کرنے گئیں۔
اردن کے ایوان شاہی نے کہا ہے کہ  ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم کا نکاح ان کی سعودی منگیتر رجوہ خالد السیف سے یکم جون 2023 کو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردن کے خبر رساں ادارے ’بترا‘ نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے اس حوالے سے اعلان عام جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اردنی ولی عہد کی منگیتر  رجوہ 28 اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہوئیں۔ ان کے دو بھائی فیصل اور نایف کے علاوہ ایک بہن ہے جن کا نام دانا ہے۔

اردنی ولی عہد کی منگیتر  رجوہ 28 اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہوئیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی عرب میں ہائی سکول کے بعد وہ امریکہ میں انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئیں۔
رجوہ کے والد کا نام خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز آل سیف، والدہ کا نام ھزۃ بنت نایف عبدالعزیز احمد السدیری ہے۔  

رجوہ کی منگنی کی تقریب رواں سال اگست کے مہینے میں ریاض میں رجوہ کے والد کے گھر منعقد ہوئی تھی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

رجوۃ بنت خالد نے ثانوی کی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی پھر امریکن یونیورسٹی سیراکیوس، نیویارک کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ سے گریجویشن کی۔ 
ان کی منگنی کی تقریب رواں سال اگست کے مہینے میں ریاض میں رجوہ کے والد کے گھر منعقد ہوئی تھی۔

شیئر: