Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور ابوظبی میں سال نو کی تقریبات کےلیے ٹرانسپورٹ کےخصوصی انتظامات

گرین اورریڈ میٹرو لائن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے حکام نے دبئی، ابوظبی اور دیگر شہروں میں سال نو کی تقریبات کےلیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ 
ابو ظبی میں وزیٹرز کو تفریح گاہ سے شہرسے باہربنائی گئی کارپارکنگ تک پہنچانے کے لیے 210 بسیں مخصوص کی گئی ہیں
 بس سروس کا مقصد لوگوں کو خصوصی تفریحی مقام پرباسانی پہنچانا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اوروہ کارپارکنگ یا میٹرواسٹیشن سے شٹل بس سروس کے ذریعے براہ راست تفریحی مقام پرپہنچ جائیں۔  
اماراتی جریدے کے مطابق دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اتھارٹی نے بس اسٹینڈز بنائے ہیں جہاں سے شٹل بس سروس لوگوں کو تفریحی مقام تک مفت پہنچائے گی‘۔ 
 ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے میٹرودبئی کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا ہے جس کے تحت گرین اورریڈ میٹرو لائن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میٹروسروس 2 جنوری تک مسلسل رواں رہے گی۔ 
دبئی ٹرام سروس بھی پیر 2 جنوری تک مسلسل چلائی جائے گی تاکہ لوگوں کو سال نوکی تقریب میں زیادہ سے زیادہ شرکت کاموقع ملے۔  
 ابوظبی پولیس نے نئے سال پر تمام سڑکوں پر ٹرکوں، بھاری گاڑیوں اور بسوں پر پابندی عائد کی ہے۔ اس میں شیخ زید پل، شیخ خلیفہ پل، مصفا پل اور سیکشن برج شامل ہیں۔
ابوظبی میں ٹریفک کنٹرول فراہم کرنے کے لئے اسمارٹ سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

شیئر: