Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میاں صاحب کی موجودگی میں کرپشن ختم نہیں ہوسکتی،عمران

سیالکوٹ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔میاں صاحب کی موجودگی میں ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ۔اتوار کو سیالکوٹ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آج کہہ رہے ہیں کہ کرپشن روکنے کی ضرورت نہیں ۔ اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج کہتے ہیں کہ ہم کرپشن روکیں یا ترقیاتی کام کریں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ نیب میں ان کے خلاف 13 کیسز موجود ہیں اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔ ایک وقت تھا کہ سنگاپور پاکستان کے مقابلے میں بہت پیچھے تھا لیکن آج وہ ترقی میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ سنگاپور کو قیادت ملی اور وہ پاکستان سے آگے نکل گیا۔ اس کے لیڈروں نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا اور اداروں کو مضبوط کیا۔ انہوںنے کہاکہ غیرملکی قرضوں کی قیمت قوم کو ادا کرنا پڑرہی ہے۔ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو دبئی میں کہا کہ پاکستانیوں پر 40 ارب کے مزید ٹیکس لگائیں جس سے ڈیزل، اور پٹرول مزید مہنگا ہوگا۔ عمران خان نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا میاں صاحب! جب کرپشن نہیں پکڑی جاتی تو ذاتی بینک اکاو¿نٹس ترقی کرتے ہیں، ایک چھوٹا سا ٹولہ قوم کو غریب کر کے منی لانڈرنگ کرتا ہے، ہم جتنے ممالک سے قرضے لیں گے، اتنی ہی اپنی آزادی کھو دیں گے۔ قرضے حکمران لیتے ہیں، سود عوام ادا کرتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا، پاکستانیو! آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ کیا قرضے لینے ہیں یا اداروں کو مضبوط کرنا ہے؟ ترقی کرنے والی قومیں ادارے مضبوط کرتی ہیں، اداروں کے مضبوط ہونے سے سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

 

شیئر: