Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے یمن میں کینسر اور جلدی امراض کےلیے میڈیکل کیمپ 

کینسر کے 41 اور جلدی امراض کے 230 مریضوں نے فائدہ اٹھایا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و خدمات کے تحت یمن میں حضرموت کمشنری کے المکلا شہر میں 271 یمنی باشندوں نے رضاکارانہ میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھایا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے انسانی خدمات نے المکلا شہر میں کینسر اور جلدی امراض کے علاج کے لیے خصوصی میڈیکل کیمپ قائم کیا تھا۔ 
کینسر کلینک سے 41 افراد اور جلدی امراض کے کلینکوں سے 230 یمنی مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔ 

 مرکز نے المکلا  میں پانچویں فری ٹریننگ کیمپ کا کام مکمل کرلیا( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز غریب ملکوں میں محدود آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے فری میڈیکل کیمپ قائم کرکے وہاں ضرورت مندوں کو علاج کی سہولت مختلف سہولتیں فراہم کررہا ہے۔
 شاہ سلمان مرکز نے المکلا شہر میں پانچویں فری ٹریننگ کیمپ کا کام مکمل کرلیا۔  مرکز نے سعودی ہلال احمر اور عوامی ادارے برائے تکنیکی و پیشہ ورانہ ٹریننگ کے تعاون سے ٹریننگ پروگرام شروع کیا تھا۔
اس حوالے سے طبی عملے کو مختلف ٹریننگ کورسز کرائے گئے۔ نابیناؤں کے لیے تربیتی پروگرام اور ابتدائی طبی امداد کا کورس بھی کرایا گیا۔ 596 افراد نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ 

شیئر: