Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں کتاب میلہ ، 249 سٹالز

کتب میلے میں 150 سے زائد مقامی اورغیرملکی پبلشرشرکت کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم کتاب میلے میں سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک کے  150 سے زیادہ پبلشرز نے  249 سٹالز لگائے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق قصیم سعودی عرب کے13 ریجنز میں سے ایک ہے۔ یہاں کتاب میلے  میں مملکت کے 19 سرکاری ادارے بھی شریک ہیں۔ 
کتاب میلے میں 46 ہزار سے زیادہ موضوعات پر 30 لاکھ سے زیادہ کتابیں پیش کی جارہی ہیں۔ 
یاد رہے کہ کتاب میلے سے مختلف طبقوں میں مطالعے کے رجحان کو فروغ مل  رہا ہے۔ اس موقع پر کئی ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ 
خیال رہےکتاب میلے کا افتتاح گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے کیا تھا۔ میلہ بریدہ شہر کے کنگ خالد کلچرل سینٹر میں ہورہا ہے۔ اس کا سلسلہ دس روز تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: