Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ کیساتھ کام کرنا اعزاز ہے ،رشی کپور

نئی دہلی...بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ امیتابھ اور رشی طویل وقفے کے بعد پھر ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ رشی نے ٹویٹ کرکے امیتابھ بچن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح امیتابھ کے ساتھ کام کرنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ اسکرپٹ پڑھنی شروع کر دی ہے ۔ مزید معلومات کے لئے انتظار کریں۔ فلم امر اکبر انتھونی، کبھی کبھی، کلی، نصیب اور عجوبہ جیسی فلموں کے بعد امیتابھ بچن اور کپور اور ان کے بچے ایک بار پھر فلموں میں ساتھ ساتھ آرہے ہیں ۔ امیتابھ بچن فی الحال رام گوپال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکار 3کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔فلم میں منوج باجپائی، جیکی شروف ، امیت شاہ اور یامی گوتم بھی ہیں۔

 

شیئر: