Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواتین کو محرم کے بغیر حج وعمرہ ادا کرنے کے فیصلے کی تائید‘: مصری وزیر اوقاف

مصری وزیر اوقاف نےاسے’ وقت کی ضرورت‘ قرار دیا ہے ( فائل فوٹو ٹوئٹر)
مصری وزیر اوقاف ڈاکٹر مختارجمعہ نے محرم کے بغیر خاتون کو حج وعمرہ کی ادائیگی کی سہولت فراہم کیے جانے کے اقدام کی تائید کرتے ہوئے اسے’ وقت کی ضرورت‘ قرار دیا ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق مصری وزیر اوقاف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ ہم خواتین کو محرم کے بغیر حج وعمرہ ادا کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ان خواتین کوسہولت فراہم کرتا ہے جوحج وعمرہ ادا کرنے کی خواہاں ہیں مگرمحرم کی پابندی کے باعث ایسا نہیں کرسکتی تھیں‘۔
واضح رہے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ایسی خواتین جو محرم کے نہ ہونے کی وجہ سے حج وعمرہ ادا نہیں سکتیں تھیں ان کے لیے اس بات کی خصوصی اجازت دی گئی ہے کہ وہ خواتین کے گروپ میں شامل ہوکربغیرمحرم کے حج وعمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت آسکتی ہیں۔ 

شیئر: