Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: شہری وغیر ملکی گھروں تک محدود رہیں، شہری دفاع

عسیر: عسیر ریجن میں موسلادھار بارش کے باعث محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں۔ ریجن بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسم کا لطف اٹھانے یا بارش دیکھنے کا شوق پورا کرنے کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلا جائے۔ وادیوں ، سیلابی نالوں اور ڈھلانوں سے دور رہا جائے۔ بارش کے مابعد کیفیت ختم ہونے کا انتظار کیا جائے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: