Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 202.55 ریال

24 قیراط ایک گرام کی قیمت بڑھ کر 231.49 ریال تک پہنچ گئی(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر14 جنوری کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ 
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 231.49 ریال تک پہنچ گئی۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ  21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے جس کے ایک گرام کی قیمت 202.55 ریال رہی جو جمعے کو 200.02 میں دستیاب تھا۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.20 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 173.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور وہ 1,944.48 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت بڑھ کر 2,037.08 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,222.52 ریال ہوگئی۔

شیئر: