Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

ڈاکٹر نے بتایا کہ ’ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں نے لاشیں ہسپتال پہنچائیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس میں چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سنیچر کی رات گئے ہوا جس میں شوہر، بیوی اور ان کے چار بچے جان سے گئے۔‘
یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لیکج والے گیس سلنڈر سے منسلک ہیٹر کو جلانے کی کوشش کی گئی۔
ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چار اور 14 برس تھیں اور خاندان کوئی بھی فرد زندہ نہیں بچا۔
کوئٹہ سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ ’ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں نے لاشیں ہسپتال پہنچائیں۔‘
کوئٹہ میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت منفی 7 تک گر سکتا ہے جس کے باعث لوگوں کو گیس سلنڈر کا سہارا لینا پڑتا ہے کیونکہ سرکاری گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔
 

شیئر: