Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان

’محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں کے رہائشیوں کو گرد آلود مطلع سے خبردار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہر آج گرد وغبار کے طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں کے رہائشیوں کو گرد آلود مطلع سے آگاہ کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ شہر میں دن بھر مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ المہد، وادی الفرع اور بدر میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی  طرح ینبع اور الرایس میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن میں یہ کیفیت آج جمعرات کو دوپہر دو بجے سے رات 8 بجے تک رہے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’اس سے ملتی جلتی کیفیت نجران ریجن میں بھی ہوگی جہاں خباش، بدر الجنوب، ثار اور یدمہ میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا‘۔
’گرد وغبار کے طوفان سے مکہ مکرمہ سے تبوک تک پورا ساحلی علاقہ متاثر ہوگا جبکہ نجران اور مشرقی ریجن میں بھی مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم اعتدال پر مائل ہوگا جبکہ رات کے وقت سردی محسوس کی جائے گی‘۔

شیئر: