Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک

پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور پھر ہینڈ گرینیڈ پھینکے (فائل فوٹو: خیبر پختونخوا پولیس)
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا، تحصیل جمرود میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر 8 بجے کے قریب مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور پھر ہینڈ گرینیڈ پھینکے۔
ڈی پی او ضلع خیبر عمران خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جمعرات کی رات خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر چیک پوسٹ کے قریب خود کو اڑایا۔‘
ان کے مطابق ’ہینڈ گرینیڈ اور فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی ہے جس کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔‘
ڈی پی او ضلع خیبر کا کہنا تھا کہ ’حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جو جوابی فائرنگ کی وجہ سے بھاگ گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔‘

شیئر: