Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے پہاڑوں پر بارش کے بعد پرندوں کی تصاویر وائرل

سعودی فوٹو گرافر نے ان مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتوں کے دوران مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ سبزہ زاروں اور وادیاں پرکشش نخلستانوں میں تبدیل ہوئیں تو یہاں کا آسمان بھی خوبصورت پرندوں سے بھرگیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر منصور الحربی نے مکہ مکرمہ کے آسمان پر پرندوں کے جھنڈ کی تصاویر اور وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

یہ پرندے نقل مکانی کرکے یہاں پہنچے ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

منصورالحربی کا کہنا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ ریجن میں رونما ہونے والے قدرتی مناظر کی عکاسی کے لیے گھر سے نکلے۔ مکہ کے شمال میں واقع الجموم سے گزرتے ہوئے نظر آسمان کی جانب گئی تو وہاں البلشون (بگلوں)  کے جھنڈ خوبصورت شکل میں اڑتے ہوئے نظر آئے۔ یہ پرندے نقل مکانی کرکے یہاں پہنچے ہیں۔ پرندوں کے اڑنے کا منظر خوبصورت اور جاذب نظر تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر میں نے ان پرندوں کا منظر خاص زاویے سے کیمرے میں قید کیا۔ یہ تصاویر اور وڈیوز قدرتی حسن اور پرندوں کے پرکشش انداز میں ہم آہنگی کا اظہار کررہی ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: