Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں ساتھی طالبہ پر تشدد، ملوث طالبات کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور

پولیس نے 19 جنوری کو واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا (فوٹو: ویڈیو گریب)
لاہور کے نجی سکول میں ہم جماعت طالبہ پر تشدد میں ملوث طالبات کو مقامی عدالت سے عبوری ضمانت مل گئی۔
سنیچر کو مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کی عدالت نے 30 جنوری تک دونوں بہنوں کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
دو روز قبل درج کیے گئے مقدمے کے مطابق لاہور کے ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں زیرتعلیم طالبات نے مل کر ساتھی طالبہ سے اس لیے مارپیٹ کی تھی کہ اس نے نشہ کرنے کی دعوت دیے جانے کی شکایت لڑکیوں کے والد سے کی تھی۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ڈیفنس اے تھانہ میں درج کرائے گئے مقدمہ کے متن کے مطابق ’نشہ کا شوق رکھنے والی آوارہ لڑکی میری بیٹی کو بھی نشے میں ملوث کرنا چاہ رہی تھی، میں نے یہ ویڈیو مذکورہ لڑکی کے والد کو بھیجی جس پر اس نے اپنی بہن اور دوستوں کے ساتھ مل کر میری بیٹی پر قاتلانہ حملہ کیا۔‘
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’متعدد لڑکیوں نے مل کر میری بیٹی کا گلہ دبایا، اس پر چھرہوں سے وار کیے، کپڑے پھاڑے اور اڑھائی تولہ سونے کی چین چوری کر لی۔‘

متاثرہ لڑکی کے والد نے ’ویڈیو بنانے اور پھیلانے والے لڑکوں و لڑکیوں کے خلاف ایف آئی اے سے بھی رجوع کرنے کا کہا تھا۔

شیئر: