Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کی تین نئے ایئرپورٹس کے لیے یومیہ پروازیں

کرابی، پتایا اور سینٹ پیٹرز برگ کے لیے پروازیں چلانے کا ارادہ ہے( فوٹو امارات الیوم)
فلائی دبئی نے تھائی لینڈ کے دو ایئرپورٹس کرابی اور پتایا کے علاوہ روسی ایئرپورٹ سینٹ پیٹرز برگ کے لیے نئی پروازیں بیک وقت شروع  کی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق تین نئے سٹیشنوں کے اضافے کے بعد فلائی دبئی 53 ممالک کے 115 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔
فلائی دبئی نئے سٹیشنوں کرابی، پتایا اور سینٹ پیٹرز برگ کے لیے یومیہ پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
فلائی دبئی کرابی اور پتایا کے لیے ایمریٹسس کے ساتھ کوڈ شیئر پروازیں چلا ئے گی۔ تھائی لینڈ کے کرابی اور پتایا سیاحت کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان دونوں مقامات کے ہوٹل اور ریزورٹ کے رخ ساحل کی جانب ہیں۔
فلائی دبئی پتایا کے لے ہفتے میں سات پروازیں چلارہی ہے۔ ٹورسٹ کیٹگری کا ٹکٹ 3600 ریال سے شروع ہوگا جبکہ بزنس کلاس کا ٹکٹ 8500 ریال میں دستیاب ہوگا۔

شیئر: