Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران ڈرائیونگ کھانے پینے سے ٹریفک حادثات 80 فیصد بڑھ گئے

سڑک پر سے توجہ ہٹنے کے باعث حادثات رونماہوتے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کے ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا ہے کہ ’ڈرائیونگ کے دوران کھانے پینے سے ٹریفک حادثات 80 فیصد بڑھ گئے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے بیان میں کہا کہ’ دوران ڈرائیونگ کھانے پینے، موبائل کے استعمال، سوشل میڈیا، گاڑی میں موجود افراد سے گپ شپ اور میک اپ میں مصروف رہنے سے سڑک پر سے توجہ ہٹ جاتی ہے جس کے باعث حادثات رونماہوتے ہیں‘۔ 
ٹرانسپورٹ سینٹر نے ڈرائیوروں سےکہا کہ’ وہ دوران ڈرائیونگ اپنا دھیان سڑک پر رکھیں۔ ایسے کسی کام میں خود کو مصروف نہ کریں جس سے توجہ دوسری جانب جائے‘۔
ابوظبی پولیس کاکہنا ہے کہ ’جو افراد ڈرائیونگ کے دوران کھاتے پیتے، سگریٹ نوشی  اورخواتین میک اپ کرتے ہوئی پائی جائیں گی ان پر800 درہم جرمانہ ہوگا اور 4 پوائنٹ کاٹ لیے جائیں گےّ۔

شیئر: