Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں ایشیائی شوہر عرب بیوی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

 شارجہ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے عرب خاتون کو ڈوبنے سے بچایا (فائل فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے الممزر کے ساحل پر ایشیائی شوہر اپنی عرب بیوی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عرب خاتون الممزر ساحل پر تیراکی کے دوران اونچی لہروں میں پھنس گئیں۔
یہ منظر دیکھ کر ایشیائی شوہر انہیں بچانے کی کوشش کے دوران خود سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ 
 شارجہ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے عرب خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔
شارجہ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ’سپیشل ٹیم کی مدد سے ڈوبنے والے 24 سالہ ایشیائی شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی ہے۔‘
شارجہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ’سمندر میں طغیانی کے دوران تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘

شیئر: