Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے آرٹس کمپلیکس میں جدید فن تعمیر پر مبنی نمائش

نمائش آرکیٹیکٹس کے لیے تحریک ثابت ہو گی اور صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں حی جمیل آرٹس کمپلیکس میں لگائی گئی ایک منفرد نمائش میں فن تعمیر کے بدلتے انداز اور وقت کے ساتھ  اس فن کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بروکلین، نیویارک میں مقیم عظمیٰ زیڈ رضوی اور مرتضیٰ ولی کی جانب سے 'Accommodations' کے نام سے اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سعودی آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن کے تعاون سے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس منفرد نمائش کا آغاز 20 جنوری سے ہوا ہے جو 07 اگست تک جاری رہے گی۔
نمائش میں سٹوڈیو باؤنڈ آرکیٹیکچر ڈیزائنر کے ذمہ دار حسام الدقاق، بسمہ کعکی اور حصہ البدر کی تحقیق شامل ہے۔
حی جمیل آرٹس کے گراؤنڈ فلور پر لگائی گئی اس نمائش میں آرکائیو دستاویزات کا استعمال کیا گیا ہے اور تعمیر شدہ ماحول کو نئے انداز کے ساتھ افراد کے درمیان تعلقات کی ازسر نو وضاحت کی گئی ہے۔
اس نمائش میں زائرین کو ترغیب دی گئی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایسی جگہوں کے معنی اور استعمال کیسے بدلتے ہیں۔

یہ منفرد نمائش 20 جنوری سے 07 اگست تک جاری رہے گی۔ فوٹو عرب نیوز

وینس بینالے 2022 میں 17ویں بین الاقوامی آرکیٹیکچر ایگزیبیشن میں اس نمائش نے سعودی نیشنل پویلین میں بہت زیادہ پزیرائی حاصل کی ہے۔
حی جمیل کے لیے 'Accommodations' نمائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے آرٹ جمیل کی ڈائریکٹر انتونیا کارور نے بتایا ہے کہ ہم نے سعودی آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن اور وزارت ثقافت کے تعاون سے جدہ اور سعودی عرب کے لیے حی جمیل کے لیے اس شاندار نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
اس موقع پرسعودی آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن کی سی ای او سمیہ السلیمان نے کہا کہ آرٹ جمیل کے ساتھ تعاون نے کمیشن کو اپنا بین الاقوامی تجربہ سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت دی۔

تعمیر شدہ ماحول کی نئے انداز کے ساتھ  وضاحت کی گئی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

سمیہ السلیمان نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کے لیے اس طرح کی نمائش کو  فعال کرنے سے وینس آرکیٹیکچر بینالے کے ذریعےعالمی سطح پر ایونٹ کو فروغ ملے گا۔
ہمیں امید ہے کہ یہ نمائش آرکیٹیکٹس کے لیے ایک تحریک ثابت ہو گی جو نہ صرف جدہ کی سطح پر بلکہ مملکت کے باقی شہروں میں بھی ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔
فن جمیل کے چیئرمین اور بانی فادی جمیل نے کہا ہے کہ آرکیٹیکچر حی جمیل کے مشن کا لازمی جزو ہے، جس کا مرکز مملکت میں ثقافتی تبادلے کو آسان بنانے، تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور سعودی عرب میں آرٹ اور ڈیزائن کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: