Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میلے میں ’کھجور شاورما، شائقین میں مقبول

شاورما میں کھجورکےعلاوہ خشک میوہ جات استعمال کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
الاحسا کھجورمیلے میں ’تمرشاورما‘ (کھجور کا شاورما) نے شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی۔ اپنی نوعیت کا پہلا شاورما میلے میں پیش کیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں شریک ایک تاجر علی الیاسمین نے اپنی نوعیت کے منفرد شاورما کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس میں 40 فیصد کھجوریں ہیں جبکہ میوہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ وزن چالیس کلو گرام کے قریب ہے۔ 
علی الیاسمین نے کہا کہ وہ الاحسا کھجور میلے کے ہرایڈیشن میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ اس سال اس میں نئی چیز ’کھجور شاورما ‘ ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین اسے پسند کررہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ ہرسال کامیابی کے نئے ریکارڈقائم کر رہا ہے۔ 
شہزادہ سعود نے کہا کہ کھجوروں کو عوامی زرعی پیداوار سے منافع بخش صنعت میں تبدیل کرنا الاحسا ہی نہیں پورے ملک کے لیے فخرکا باعث ہے۔  

شیئر: