Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کیلنڈر کا اعلان، تفریحی سرگرمیاں کب اور کہاں ہوں گی

ریاض کیلنڈر کی سرگرمیاں اور تفریحی زون مارچ کے وسط تک جاری رہیں گے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ریاض سیزن 2022 کے اختتام کے بعد ریاض کیلنڈر لانچ کیا ہے۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نےعرب نیوز کو بھیجے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاض کیلنڈر کی سرگرمیاں اور تفریحی زون مارچ کے وسط تک جاری رہیں گے۔
دی گرووز، بلیوارڈ ورلڈ، بلیوارڈ ریاض سٹی اور دیگر زونز مختلف تاریخوں میں مختلف سرگرمیاں پیش کریں گے۔
متوقع ایونٹس میں یکم فروری کو بلیوارڈ ریاض سٹی کے محمد عبدو تھیٹر میں فنکار طلال مدح کےلیے ’ارتھ وائس نائٹ‘ شامل ہے۔
ریاض سیزن 2022 کا آغاز گذشتہ برس 21 اکتوبر کو آٹھ ہزار 500 سے زیادہ سرگرمیوں کے ساتھ ’بیونڈ امیجینیشن‘ کے سلوگن سے ہوا تھا۔
تیسرے سیزن میں وزیٹرز کو 15 زونز میں تفریحی کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی تھی۔ ہر زون میں مختلف قسم کی سرگرمیاں اور ایونٹس بشمول سٹورز، کیفے، ریستوراں، گیمز، تھیٹر، اور متعدد نئے عالمی تجربات شامل تھے۔
ان زونز میں بلیوارڈ ورلڈ، بلیوارڈ ریاض سٹی، ونٹر ونڈر لینڈ، المربا، سکائی ریاض، ویا ریاض، ریاض چڑیا گھر، لٹل ریاض، دی گرووز، امیجینیشن پارک، السویدی پارک، سوق الزیل، قریت زمان، فین فیسٹیول اور ریاض محاذ شامل ہیں۔
گرووز زون شائقین کو آئس لاؤنج کے ذریعے قطب شمالی میں رہنے کا تجربہ کرنے کی اجازت دے گا جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے اور لوگوں کو منفی 18 سینٹی گریڈ  تک کم درجہ حرارت پر لے جاتا ہے۔
زون میں کھانا، فیشن اور خاندانی تفریح بھی دستیاب ہے۔ وزٹرز ایپ کے ذریعے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

شیئر: