Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار اسکریچنگ قانون شکنی، تیسری مرتبہ پر 60 ہزار ریال جرمانہ

پہلی بار 20 ہزار ریال جرمانہ اور گاڑی ضبط کی جاتی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ’کاراسکریچنگ کرنا قانون شکنی ہے جس پرقید اوربھاری جرمانہ عائد کیاجاتا ہے‘۔
’کاراسکریچنگ سے نہ صرف گاڑی چلانے والے بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں‘۔ 
سبق نیوز نے ادارہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپر بیان میں انتباہ کیا کہ ’کاراسکریچنگ میں ملوث گرفتارافراد کو پہلی بار 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے جبکہ گاڑی 15 دن تک پولیس یارڈ میں جمع کردی جاتی ہے‘۔
ملزم کو مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں قاضی خلاف ورزی کی نوعیت کومدنظر رکھتے ہوئے قید کی مدت کا تعین کرتا ہے۔
دوسری بار اسی خلاف ورزی میں گرفتار ہونے پرجرمانے کی رقم ڈبل کردی جاتی ہے اور قید کی مدت کا تعین عدالت کے ذریعے کیاجاتا ہے۔
تیسری بارکاراسکریچنگ پر60 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے جبکہ عدالت کو سفارش کی جاتی ہے کہ اس کی قید کی مدت کا تعین کیس کے مطابق کرنے کے علاوہ گاڑی کو مستقل بنیادوں پرضبط کرنے پرغور کیاجائے۔
اگرگاڑی کرایے کی یا مسروقہ ہوتو اس صورت میں اس کی مالیت کے مساوی رقم ادا کرائی جائے۔

شیئر: