Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ریستورانوں میں پکا ہوا گوشت تول کر فروخت ہونے لگا

میونسپلٹی نے خبردار ہے کہ ’فیصلے کی پابندی نہ کرنے پر جرمانہ ہو گا‘ ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی کی ہدایت پر ریستورانوں اور کیٹرنگ نے پکا ہوا گوشت فی ڈش کے بجائے تول کر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق ’مکہ میونسپلٹی نے مقامی ریستورانوں اور کیٹرنگ کو ہدایت جاری کی تھی کہ آئندہ گوشت فی ڈش کے بجائے تول کر فروخت کیا جائے۔ میونسپلٹی نے ہدایت پر تین ماہ کا وقت تجرباتی عمل کے لیے مختص کیا تھا۔‘ 
عکاظ اخبار کےمطابق مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’نیا سسٹم متعارف کرانے کا مقصد ریستورانوں اور کیٹرنگ میں فروخت کا نیا معیار نافذ کرانا ہے۔‘
’فی ڈش کے بجائے  وزن کے حساب سے پکا ہوا گوشت فروخت کرنے پر فریقین مطمئن رہیں گے۔ ریستوران اور کیٹرنگ کے اہلکار مقررہ مقدار میں پکا ہوا گوشت فراہم کریں گے۔‘
میونسپلٹی نے خبردار بھی کیا ہے کہ ’فیصلے کی پابندی نہ کرنے پر ایک ہزار سے 10 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔ ابتدا ایک ہزار ریال سے ہو گی۔ خلاف ورزی دُہرانے پر جرمانہ 10 ہزار ریال کر دیا جائے گا۔‘

شیئر: