Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: ایک ہفتے میں  صارفین نے ریستورانوں پر 1.58 ارب ریال خرچ کیے

تعلیم پر 40 فیصد کم اخراجات ہوئے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں صارفین نے  گزشتہ سات روز کے دوران ریستورانوں میں 1.58 ارب ریال خرچ کیے۔
عکاظ اخبار کے  مطابق ساما نے  17 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے حوالے  سے صارفین کے اخراجات کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ساما نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 155.4 ملین سودے شاپنگ پوائنٹس پر کیے انہوں نے اے ٹی ایم کارڈز اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فارمیسیوں، ریٹیل میں سامان فروخت کرنے والی دکانوں اور بڑے تجارتی مراکز سے شاپنگ کی۔
ساما کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بیشتر شعبوں میں خرید و فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم خرچ تعلیم کے شعبے پر ہوا جس میں  40 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں الیکٹرانک آلات اور مواصلات کے شعبوں میں خریداری میں کمی 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
صارفین نے  گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ خرچ ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر کیا۔ 1.58 ارب ریال خرچ کیے۔ اس کے بعد 1.56 ارب ریال کھانے پینے کی اشیا پر لگائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: