Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں فروری کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ؟

ڈیزل کی نئی قیمت 3.38 درہم فی لٹر ہوگی (فائل فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں منگل 31 جنوری کو فروری 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں میں جنوری کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔‘
 پیٹرول سپر 98 فروری میں 3.05 درہم فی لٹر ملے گا۔ جنوری میں اس کی قیمت 2.78 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جو جنوری میں2.67 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 2.93 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.86 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ جنوری میں 2.59 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی قمیت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 3.38 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت جنوری میں 3.29 درہم فی لٹر مقرر تھی۔
یاد رہے کہ فیول پرائس کمیٹی نے جنوری میں پیٹرول کے نرخوں میں 52 فلس تک فی لٹر کمی کے بعد اب فروری کے لیے 27 فلس فی لٹر تک اضافہ کیا ہے۔

شیئر: