Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہسپتال بل کی عدم ادائیگی پر مریض کو ڈسچارج کرنے سے انکار نہ کریں‘

ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا تعلق کسی مالیاتی کارروائی سے نہیں ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے ملک کے تمام صحت اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ’کوئی بھی ہسپتال بل ادا نہ کرنے پر میت اور نومولود کو رشتہ داروں کے حوالے کرنے اور کسی مریض کو ڈسچارج کرنے سے انکار نہ کرے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’اگر کوئی ہسپتال کسی مریض، نومولود یا میت کو بل کی ادائیگی نہ کے باعث حوالے کرنے سے انکار کرے تو اس کی اطلاع کی جائے‘۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ نجی صحت اداروں کے قانون کی دفعہ 30 میں یہ بات واضح ہے کہ میت کو حوالے کرنا یا مریض اور نومولود کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا تعلق کسی مالیاتی کارروائی سے نہیں ہے‘۔
’یہ متعلقہ شخص، سرپرست یا متوفی کے رشتہ داروں کا حق ہے اور یہ حق کسی مالیاتی عمل سے مشروط نہیں ہے‘۔

شیئر: