Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی، دُلہن کون سا لہنگا پہن رہی ہیں؟

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا 2021 سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ (فائل فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وُڈ کے سٹارز سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی انڈین ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
بالی وُڈ کے اس کے جوڑے کی شادی کی تقریبات 4 فروری سے 6 فروری تک جاری رہیں گی۔
اس بات کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اپنی شادی پر انڈیا کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات زیب تن کریں گے۔
انسٹاگرام پر کیارا اڈوانی شادی کے لہنگے اور دیگر ملبوسات پہن کر کئی مرتبہ فیشن ٹرینڈز کا حصہ بن چکی ہیں جس پر ان کے دلہن بننے کے رُوپ کے بارے میں پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Eka (@ekalakhani)

کیارا اڈوانی اس سے قبل دو مرتبہ سرخ لہنگا پہن چکی ہیں۔ ایک مرتبہ ایک شوٹ کے دوران انہیں سرخ لہنگا زیبِ تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ دوسری مرتبہ انہوں نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں دلہن کا رُوپ دھارا تھا۔ یہ لہنگا مُورُونالینی راؤ نامی فیشن ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

اس کے بعد 30 سالہ اداکارہ نے ریگل مونوکرام نامی ایک برینڈڈ لہنگا 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شیر شاہ‘ کی تشہیری مہم کے  دوران پہنا تھا۔ اس موقع پر انہیں اپنے ہونے والے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

کیارا اڈوانی بالی وُڈ نگری کے ہر دل عزیز ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات برسوں سے پہن رہی ہیں۔ سنہ 2018 میں انہوں نے ایک مرتبہ ان کا لہنگا پہن کر فوٹو شوٹ کیا تھا اور اب یہی گمان کیا جا رہا ہے کہ اپنی شادی پر بھی وہ ایسا ہی لہنگا پہنیں گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

شادی کے موقع پر ہلدی کی رسم کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 2022 میں کیارا اڈوانی نے مونیکا نِدھی کا زرد رنگ کا لہنگا پہنا تھا جو کہ ’ہلدی کی رسم‘ کی تِھیم پر تھا۔
گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر کیارا اڈوانی نے گہرے نیلے رنگ کا لہنگا پہن کا انسٹاگرام پر خوب جلوے بکھیرے تھے۔
پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ لہنگا وہ شادی کے دوران محفل موسیقی اور استقبالیہ کی تقریب میں بھی پہن سکتی ہیں۔

شیئر: